3 جون 2014
وقت اشاعت: 6:4
14ماہ کا ننھا کو ریو گرافر۔۔ما ہر ڈانسرزکو اپنے اسٹیپس پر ناچنے پر مجبور کر دیا
نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ امریکی ریاست نیو یارک کے اس چو دہ ماہ کے بچے پر با لکل صادق آتی ہے جس نے سب کو اپنے اسٹیپس پر ناچنے پر مجبور کر دیا۔اس بچے نے تین ڈانسرز کے آگے کھڑے ہو کر میو زک کی دھن پر اپنے انداز میں ڈانس شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ڈانسرز اس کے اسٹیپس کی نقل کر تے ہوئے نا چتے رہے۔اس عمر میں اس بچے کی مہارت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں یہ ایک ماہر کو ریو گرفر بن کر ابھرے گا۔