تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 7:54

اب ڈاکٹر کے بجائے جدید کالر پالتو جانور کی صحت پر نظر رکھے گا

نیویارک…پالتو جانور بے زبان ہوتے ہیں جو اپنی ناساز طبیعت کے بارے میں آگاہ نہیں کر سکتے لیکن اب یہ ممکن ہے لیکن ایک جدید کالر کی بدولت۔ امر یکی ماہرین نے پالتو جانوروں جیسے بلی اور کتے کیلئے ایسا کالر متعارف کر ایا ہے جو کسی ڈاکٹر کی طرح اس کی صحت پر نظر رکھے گا۔سینسرز سے لیس جامنی رنگت کے اس کالر کو جانور کے گلے کے ساتھ پہنا دیا جاتا ہے جو وائر لیس ٹیکنالوجی کی سہولت سے سمارٹ فون پر مالک کو اس کی نبض،سانس ،سرگرمی کی سطح،خون کا بہاؤ ،اضافی چکنائی میں کمی اور جسمانی پوزیشن کے بارے میں گراف اور پیغامات کے زریعے آگاہ کر تا ہے۔اس کالر پر دھوپ ،پانی اور مٹی کا کو ئی اثر نہیں ہو تا جسے ایک مرتبہ مکمل چارج کر کے چھ دنو ں تک مسلسل پالتو جانور کی گردن کے ساتھ پہنا یا جا سکتا ہے۔بار بار ڈاکٹر کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں اس کالر کے ذریعے اپنے جانور کے معالج خود بن جائے اور اس کی ہیلتھ رپورٹ دیکھتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.