5 جون 2014
وقت اشاعت: 5:15
نازک پُل دولہا دلہن کا بو جھ بر داشت نہ کر سکا۔۔۔
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں نو جوان جو ڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کر تے ہیں لیکن امریکی ریاست Minnesota میں ایک جوڑے کی شادی ایک کمزور پُل نے ٹوٹ کر یاد گار بنادی۔دولہا دلہن نے شادی کے اختتام پر اپنے دوستوں کے ساتھ پانی کے اوپر بنے ایک پُل پر کھڑے ہو کر تصویر کھنچوانا چاہی تو یہ نازک پُل اُن کے وزن کو برداشت نہ کر تے ہو ئے کیمرے کا بٹن دبانے سے قبل ہی ختم شد ہو گیا اورسب باراتی دولہا دلہن سمیت پانی میں تیرنے لگے ۔