5 جون 2014
وقت اشاعت: 6:45
ٹیکنالوجی کا کمال،ایسی بائی سائیکل جو گرنے سے محفوظ رکھے
لندن… این جی ٹی…دور جدید میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے کئی ناممکن چیزوں کو ممکن بناتے ہوئے انسانی زندگی کو انتہائی سہل بنادیا ہے ۔ برطانوی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی ہے ایسی انوکھی سائیکل جو بچوں کو سائیکلنگ کے دوران توازن کھونے پر ہرگزگرنے نہیں دے گی۔ تین سے آٹھ سال کے بچوں کیلئے بنائی گئی اس سائیکل کے اگلے ٹائر میں نصب جدید سسٹم بیلنس آؤٹ ہونے کی صورت میں فوری طور پر سائیکل کو سیدھا کر دے گا۔بارہ انچ کی جائیرو بائیک نامی اس حیرت انگیز بائی سائیکل کی قیمت دو سو پچاس امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔