تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 7:15

مٹی کے تودے تلے دبا ڈاگی 18 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

گوٹے مالا… این جی ٹی…گوٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے کے سبب نیچے دب جانے والے ڈاگی کو اٹھارہ گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔فوج کی جانب سے کئے جانے والے ریسکیو آپریشن میں کئی گھنٹوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد کتے کو زندہ باہر نکالا گیا۔فوجیوں کا کہنا تھا کہ انہیں علاقے کا دورہ کرتے وقت زمین کے نیچے سے سانس لینے کی آوازیں سنائی دیں جس کے فوری بعد یہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ڈاگی کے زندہ بچ جانے پر وہاں موجود لوگوں کے چہروں پر خوشی امڈ آئی اور اس ڈاگی کا نام خوش قسمت رکھ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.