6 جون 2014
وقت اشاعت: 7:46
امریکی منچلے نے رچایا انوکھا مذاق
نیویارک… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ شرارتوں کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی مگر شرارت ایسی ہونی چاہئے کہ کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جس نے لوگوں کو تنگ کرنے کی ٹھانی اور ایک بلڈنگ کی لفٹ میں جاپہنچا۔ جیسے ہی لفٹ میں کوئی سوار ہوتا یہ صاحب بروس لی بنتے ہوئے اپنے کراٹے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے اور خوب الٹی سیدھی حرکتیں کرتے۔اس صورتحال کو کچھ لوگوں نے تو خوب کھل کر انجوائے کیا تو کچھ بیزار نظر آئے۔