7 جون 2014
وقت اشاعت: 7:36
چیزوں کو ہوا میںمعلق رکھنے والا انوکھا میگنٹ متعارف
ایمسٹرڈیم..... این جی ٹی..... دنیا میں ایسی بہت سی چیزیںدکھائی دیتی ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف انسانی نظر کا دھوکا ہوتا ہے لیکن جناب یہ کوئی جادو نہیں بلکہ ایک جیتی جاگتی حقیقت ہے۔ نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے متعارف کروادیا ہے ایک ایسا انوکھا میگنٹ جو کتابوں، لوڈو، چیس بورڈ سمیت کئی چیزوں کو ہوا میں معلق کر دیتا ہے۔حیرت انگیز نو کلو وزنی میگنٹ کے اوپر گتے،لوہے اور پلاسٹک سے تیار کی گئی کسی بھی چیز کو رکھنے پر یہ اسے اپنی انتہائی تیز اور طاقت ور مقناطیسی صلاحیت کے ذریعے ہوا میں معلق کردیتا ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی یقین نہ کرے۔