7 جون 2014
وقت اشاعت: 7:46
سونے کا ورق اور مچھلی کے اچار کی ٹاپنگ لیے جھینگا مچھلی رول متعارف
نیویارک ..... این جی ٹی..... امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے شیف نے سونے کے ورق سے سجا مہنگا ترین لوبسٹر رول (جھینگا مچھلی رول) فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔ مچھلی کے اچار (کیوئیر) اور سونے کے ورق کی ٹاپنگ کیلئے اس منفرد جھینگا مچھلی رول کو معروف شیف لیوک وینر نے تیار کیا ہے جسکی قیمتِ فروخت160ڈالر متعین کی گئی ہے۔