7 جون 2014
وقت اشاعت: 21:46
دنیا کے مہنگا ترین ہیڈ فونز،قیمت صرف10ہزار پائونڈز
برلن...... این جی ٹی......جرمن کمپنی کی جانب سے دنیا کے مہنگے ترین ہیڈ فونز متعارف کروادیے گئے ہیں جنکی قیمتِ فروخت10ہزار پائونڈز مقرر کی گئی ہے۔جرمن کمپنی Sennheiserکے ڈیزائن کردہ آرفیس ایچ ای90(Orpheus HE 90)نامی یہ الیکٹرو اسٹیٹک ہیڈفونز 1991ء میں متعارف کروائے اور پچھلی دو دہائیوں سے دنیا کے مہنگے ترین ہیڈ فونز کا اعزاز سنبھالے ہوئے ہیں۔ذاتی ٹیوب امپلی فائر کیساتھ118ڈیسی بیل کی آئوٹ پٹ والیوم دینے والے آرفیس میں گولڈ پلیٹ کانٹیکٹس موجود ہیں۔واضح رہے کہ اب تک Orpheus HE 90کے محدود300ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جو پرائیوٹ کلیکٹرز کی ملکیت میں ہیں۔