تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 7:7

پلاسٹک کے بجائے روشنائی سے تھری ڈی فن پارے بنا نے والاپین

لندن..... این جی ٹی..... آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے نا ظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جارہا ہے لیکن ایک بر طانوی کمپنی نے ایسا پین متعارف کر وادیا ہے جو پلاسٹک کے بجائے رنگین روشنائی سے تھری ڈی پینٹنگ اور فن پارے بھی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک عام بال پوائنٹ پین کے سائز اور وزن کا حامل یہ دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس تھری ڈی پین کو استعما ل کر نے کیلئے اس میں خاص طور پر تیار کردہ روشنائی استعمال کی جاتی ہے جو لائٹ میںپگھلتی ہے اوراس سے منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.