8 جون 2014
وقت اشاعت: 11:57
ہرن سے ریس لگانے والا کتا انٹرنیٹ اسٹار بن گیا
واشنگٹن ...یوں تو آپ نے اکثر کتوں کو بلیوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اس کتےنے تو ہرن کو ہی چیلنج دے ڈالا۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک چڑیا گھر میںایک جنگلے کے اندر موجود ہرن پر ڈاگی بھونکنے لگا لیکن ہرن کے دوڑ لگانے پر کتے نے اسے چیلنج کے طور پر لے لیا اور اس کے ساتھ ساتھ دوڑتا رہا۔کافی دیر تک دوڑ کا یہ مقابلہ جاری رہا جو بالآخر ہرن کے تھک جانے پر اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعدکتا حیرت انگیز طور پرریس کے فاتح قرار پاکر انٹرنیٹ اسٹار بن گیا۔