تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 21:57

ایسٹونیا: 10ہزار ہارلے ڈیوڈسن موٹر بائیکرزکا اجتماع

ٹالن....... این جے ٹی........ ایسٹونیاکے دارالحکومت ٹالن میں گذشتہ روز ہارلے ڈیوڈسن بائیکرز کے شاندار اجتما ع کا انعقاد کیا گیا۔یورپ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ہارلے بائیکرز کے اس اجتماع میں دنیا بھر سے اس ہیوی بائیک کے کم وبیش10ہزارمتوالے اپنی بائیکس کے ہمراہ یہاں پہنچے۔سپر ریلی کی40ویں سالگرہ کی مناسبت سے ٹالن کے تاریخی پارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں شامل ہارلے ڈیوڈ سن کے مالکان نے اپنی ہیوی بائیکس نمائشی پریڈکیلئے پیش کیں جسے دیکھنے سینکڑوں افراد نے یہاں کا رُخ کیا جو ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتے اورموٹر بائیکس کی تصاویر بناتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.