10 جون 2014
وقت اشاعت: 7:57
14سالہ نوجوان کا چھوٹے بھائی کو کندھے پر بٹھا کر چالیس میل کا سفر
مشی گن..... این جی ٹی..... امریکی ریاست مشی گن میں دماغی فالج سے متعلق شعور بیدارکرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں چودہ سالہ این آربر نامی نوجوان نے بیماری میں مبتلا چھوٹے بھائی کو کندھے پر بٹھا کر چالیس میل کا سفر طے کیا۔آربر نے اس طویل سفر کے دوران سخت دھوپ،بارش اور تھکان سے لڑتے ہوئے دنیا کو اس موذی مرض سے آگاہی بیدار کرنے کی کوشش کی جس میں اس کا سات سالہ بھائی بھی پیدائشی طور پر مبتلا ہے۔کندھے پربھائی کو بٹھا کر طویل سفر طے کرنے والے نوجوان کاکہنا تھا کہ اس کا جسم بری طرح دکھ رہا ہے لیکن اسے کم از کم اس بات کااطمینان ہے کہ اس نے اپنا فرض پورا کردیا ہے۔