تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 10:27

چلتے ٹرک سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ!!

سانتیاگو...این جی ٹی ...کرتب تو بہت سے لوگ دکھاتے ہیں لیکن اس شوق کی تکمیل کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے کا حوصلہ کم ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔چلی سے تعلق رکھنے والے اس ماہر بیس جمپر نے پل کے اوپر چلتے ہوئے ٹرک سے نیچے چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔الواریز نامی اس شخص نے زمین سے تین سو فٹ کی اونچائی پر چلتے ہوئے ٹرک سے پہلے چھلانگ لگائی اور بعد میں اپنا پیراشوٹ کھول کر یہ فاصلہ طے کیا۔واضح رہے کہ خطروں سے کھیلنے والایہ کرتب باز اس سے قبل بھی چار سو سے زائد ایسے خطرناک کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.