12 جون 2014
وقت اشاعت: 21:28
ایسا آئینہ جو آپ کے مسکرانے پر تصویر کھینچ دے
نیویارک.....این جی ٹی.....مسکراہٹ انمول تحفہ ہے جو کوئی بھی کسی کو پیش کر سکتا ہے اور اب آئینے کو بھی آپ سے یہی درکار ہوگی۔امریکاکی ایک لیبارٹری نے تیار کیا ہے ایک ایسا آئینہ جو نہ صرف آ پ کی تصاویر لے گا بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر فوراًاپ لوڈ بھی کردے گالیکن صرف اس وقت جب آپ مسکرائیں گے۔آئینے کے پیچھے نصب ویب کیمرہ اور چہرے کے تاثرات جانچنے والا سنسر اس آئینے کو سختی سے اس بات کا پابند کر دیتا ہے کہ جب کوئی اس کے سامنے مسکرائے تو یہ فوراً تصویر کھینچ لے۔آئینہ تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس کیمرے کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔