13 جون 2014
وقت اشاعت: 7:29
امریکی بیکر نے جوتوں کی شکل کے کیک بنا لئے
کیلیفورنیا..... این جی ٹی..... ویسے تو جوتے کھانا بہت بری بات سمجھی جاتی ہے لیکن جوتے اگرکیک سے بنے ہوں تو کون انہیں کھانا نہیں چاہے گا۔ جی ہاںامریکی ریاست کیلوفورنیامیں اب پیش کئے جا رہے ہیں رنگ برنگے اور مزیدار کیک سے بنے ہوئے ایسے جوتے کہ جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی آجائے۔ یہ مزیدار جوتے کھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا کیونکہ ایک جوتے کی قیمت350 ڈالر رکھی گئی ہے۔انہیں بنانے والی پینتالیس سالہ ڈیبی نامی بیکر کا دعویٰ ہے کہ یہ جوتے دیکھ کر کسی کے بھی منہ میں پانی آجائے گا اور کوئی بھی انہیں کھانے سے باز نہیں رہ سکتا۔