13 جون 2014
وقت اشاعت: 7:39
اپنے منہ سے مگرمچھ کو کھانا کھلانے کا خطر ناک کارنامہ
لوسیانا..... ین جی ٹی..... مگر مچھ کا نام لیتے ہی انسان کے جسم میں ڈر کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے لیکن لگتا ہے اس امریکی شخص کوڈر نہیں لگتا یا وہ مگرمچھوں کا پکا دوست ہے۔امریکی ریاست Louisiana میں ایک شخص نے پارک کی تفریح کے دوران کشتی سے مگر مچھوں سے بھر ے تالاب میں چھلانگ لگادی اور انھیں پیار کر نے کے ساتھ اپنے منہ میں مرغی کے گوشت کا ٹکرا پکڑ کر اپنے منہ سے مگرمچھ کو کھلایا ۔کشتی میں سواردیگر افراد نے ان لمحات کو کیمرے سے ریکارڈ کر دیاجبکہ اس شخص کی اس ویڈیو کو سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر چند دنوں میں ایک لاکھ سے زائد مر تبہ شئیر کر کے دیکھا جاچکاہے۔