تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 21:19

چینی آرٹسٹ کی تھری ڈی پینٹنگ گینز بک میں شامل

نانجنگ.......این جے ٹی.......چین کے شہر نانجنگ میں دنیا کی سب سے بڑی اور لمبی تھری ڈی پینٹنگ نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔کمیونیکشن یونیورسٹی آف چائنا کی نانجنگ برانچ کی لین پر ڈیزائن کی گئی یہ تھری ڈی پینٹنگ365میٹر لمبی،7اعشاریہ5میٹر چوڑی اور2ہزار600اسکوائر میٹر رقبے پر محیط ہے۔ردھم آف یوتھ نامی اس تھری ڈی پینٹنگ کو ینگ یونگ چن نامی آرٹسٹ اور انکی ٹیم نے20سے زائد دنوں کی کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جسے گذشتہ روز عام عوام کیلئے نمائش پرکھول دیا گیا ہے۔نانجنگ یوتھ اولمپک گیمز،برفانی پہاڑی،دریا،پھول اور دیگر لینڈ اسکیپس کا نظارہ لیے اس پینٹنگ کے آرٹسٹ کو گینز کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے لمبی تھری ڈی پینٹنگ کے دو عالمی اعزازت کی سند سے نوازا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.