14 جون 2014
وقت اشاعت: 7:29
ننھے ہنس کے اپنی ماں کے پروں پر بیٹھ کر تیراکی کے مزے
لندن.....این جی ٹی..... کہتے ہیں کہ ماں کی انمول محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا جو اپنی اولاد کو کسی بھی مشکل میں نہیں دیکھ پانی اور یہ بات صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔برطانوی کائونٹی ڈارسیٹ کی ایک جھیل میں تیراکی کے مزے لینے کیلئے ہنس فیملی اتری تو ایک ننھا ہنس ڈوبنے کے ڈر سے اپنی ماں کے پروں تلے بیٹھ گیا۔کافی دیر تک ماں کی آغوش میں تیراکی کے مزے لینے کے بعد بالآ خر ننھے ہنس نے تھوڑی سی ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگادی اور تیراکی کے خوب مزے لئے۔