14 جون 2014
وقت اشاعت: 7:39
برطانیہ میں بھی فٹ بال ورلڈ کپ کاجادو سر چڑھ کر بولنے لگا
لندن..... این جی ٹی..... دنیا کے سب سے زیادہ کھیلے جانے والے گیم فٹ بال کے چاہنے والے تو ہر جگہ موجود ہیں جوعالمی کپ کے موقعے پر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو منفرد انداز میں سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔فٹ بال کے برطانوی مداح بھی بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے جبھی تو اپنے گھر وں ،گلیوں اور بازاروں کو قومی پرچموں سے ایسا سجا دیا جیسے کہ برطانیہ عالمی کپ جیت ہی گیا ہواور تو اور برطانیہ کے ہوٹل،پارکس اور شاپنگ مال بھی سفید و سرخ رنگوں میں رنگے نظر آرہے ہیں لیکن اس کے برعکس حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق صرف چار فیصد برطانوی اپنی قومی ٹیم کے ورلڈ کپ جیت جانے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔