تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 16:59

پولیس افسر نے شعلوں میں لپٹی گاڑی سے بیہوش شخص کو نکال لیا

نیویارک......اسے کہتے ہیں صحیح معنوں میں ہیرو گری,امریکی ریاست نیویارک کے شہر وائٹ پلینز میں گذشتہ دنوں ایک خطرناک حادثہ دیکھنے کو ملا لیکن اسے معجزہ کہیں یا خدا کی قدرت کوئی جانی نقصان ہونے سے محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے گیس اسٹیشن میں جاگھسی اور پمپ سے جاٹکرائی جس کے بعد اُس میں آگ بھڑک اُٹھی۔اس موقع پر ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر نے سمجھداری اور حاضر دماغی کا شاندار مظاہرہ کیا اور گاڑی میں بیہوشی کے عالم میں موجود عمر رسیدہ شخص کو فوراً باہر نکال لیاجس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے آس پاس کھڑی دو تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ابتدائی تحقیقات سے منظرِ عام پر آنے والے حقائق کے مطابق ٹکرانے والی گاڑی کا عمر رسیدہ ڈرائیور ذیابطیس کے شاک میں تھا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرگیس اسٹیشن میں پمپ سے جاٹکرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.