14 جون 2014
وقت اشاعت: 22:50
اسپین میں جدید اور لگژری سہولیات سے سجادنیا کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ
میڈرڈ......این جی ٹی......ریسٹورنٹ میں کھانے کے ساتھ ساتھ اگر ماحول اور دیگر سہولیات بھی اچھی ہوں تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ۔اسپین کے جزیرے ایبازا میں قائم کیا گیا ہے ایسا ہی جدید اور لگژری سہولیات کا حامل دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل جہاں ایک آدمی کاایک وقت کھانے کا بل بائیس سو پچاس پائونڈ رکھا گیا ہے۔سبلی موشن نامی اس ریسٹورنٹ میں کھانے کے مزے کو دوبالا کرنے کیلئے اسپین کے سب سے مشہور شیف کو رکھا گیا ہے جو طرح طرح کے لذیذکھانے تیار کر کے گاہکوں کو پیش کرینگے۔کھانے کے دوران ٹیبل اور ارد گرد کی دیواریں نہ صرف اپنا رنگ تبدیل کرتی نظر آئینگی بلکہ طرح طرح کے دلکش ڈیزائن ابھر کرآئینگے جنہیں دیکھ کر دنگ رہ جائیںگے۔کھانے کے دوران جس ملک کی ڈش پیش کی جائے گی لیزر لائٹ کے ذریعے اس ملک کی ثقافت دیواروں اور ٹیبل پر نقش ہوجائے گی اور اس ہی ملک کی موسیقی بھی سنائی دینے لگے گی۔ ریسٹورنٹ میں عام ویٹرز کی جگہ جہاز کے اسٹیورڈز کے لباس میں ملبوس خواتین گاہکوں کو کھانا پیش کرتی نظر آئینگی ۔