15 جون 2014
وقت اشاعت: 17:11
باپ نے اپنے لاڈلے کو زندگی کا انوکھا سبق دے ڈالا
ڈنیڈن......یوں تو بچپن کا دورہر قسم کی ذہنی پریشانیوں سے آزاد ہوتا ہے لیکن بچپن میں رونما ہونے والے کچھ واقعات انسانی ذہن پرنقش ہو جاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس بچے کے ساتھ بھی یقینا ًکچھ ایسا ہی ہوا ہوگا جسے اپنے والد سے ایک انوکھا ہی سبق ملا کہ جسے شاید یہ ساری زندگی نہ بھولے۔بائیسکل پر سوار یہ چھوٹو میاں جب د رختوں کے پاس پہنچے تو ان کے والد نے انہیں خبردار کرنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا اور جیسے ہی یہ درخت سے جا کر ٹکرائے توان کے والدمحترم کے حلق سے ایک فلک شگاف قہقہہ بلند ہوا،بجائے دلجوئی کرنے کے والد صاحب نے بچے کاخوب مذاق اڑایا اور اسے ایسا انوکھا سبق سکھایا کہ بچے اپنے پائو ںپر خود کھڑا ہونا سیکھو۔