تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 18:2

لندن میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر پریڈ کا انعقاد

لندن....... ملکہ برطانیہ کی آفیشل سالگرہ کے موقع پر رنگوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ملکہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔بکنگھم پیلس میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ایک ہزار سپاہیوں نے حصہ لے ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی دی۔سینکڑوں گھڑ سوار سپاہیوں کے حصار میں ملکہ کو بگھی میں سوار کر کے بکنگھم پیلس لایا گیا جہاں ان کے شوہر ،بچے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد پہلے ہی سے ان کے منتظر تھے۔تقریب میں شہزادہ ہیری شاہی خاندان کو اپنے مزاحیہ جملوں اور حرکتوں سے محظوظ کرتے نظر آئے جس نے ملکہ سمیت شاہی خاندان کے تمام افراد کے چہروں پر ہنسی بکھیردی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی سالگرہ ہر سال اکیس اپریل کو منائی جاتی ہے لیکن اس سلسلے میں شاہی تقریب کا انعقاد جون کے دوسرے ہفتے کو کیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.