تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 7:52

تیز رفتار بلٹ ٹرین کی صفائی صرف سات منٹ میں

ٹوکیو..... این جی ٹی..... جاپان کی بلٹ ٹرین جسے دنیا کی تیز رفتار ریل کہا جاتا ہے نا صرف اسپیڈ میں سب سے آگے ہے بلکہ اس کی صفائی کاکام سیکنڈز میں کیا جاتا ہے۔یہ بلٹ ٹرین 2سو کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچادیتی ہے اور اسی مناسبت سے پلیٹ فارم پر بھی صرف 12 منٹ کیلئے کھڑی ہوتی ہے۔جب اس مختصرٹائم میں مسافر اتر جاتے ہیں تو صفائی پر مامور افراد کی ٹیمیں بلٹ ٹرین میںنئے مسافروں کے سوار ہو نے سے قبل سات منٹوں میں اپنے ہاتھ چلا کر اسے صاف کر تے ہیں اور بقیہ پانچ منٹ میں مسافر اس میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔کم وقت میں کی جانے والی اس صفائی کیلئے گیارہ ٹیمیں ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز جو اپنے طے شدہ حصے میں جاکر صفائی کرتے ہیں اور جلد بازی میں پھرتیلی سے کی گئی اس صفائی میں کو ئی کمی بھی نہیں ہوتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.