17 جون 2014
وقت اشاعت: 4:32
سی سی ٹی وی فوٹیج نے امریکی شخص کے فراڈ کا پردہ فاش کرڈالا
نیویارک.....کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اس لئے وہ کبھی نہ کبھی پکڑا ہی جاتا ہے اور جھوٹا شخص ہمیشہ نقصان میں ہی رہتا ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا 42 سالہ مورس نامی امریکی شخص کے ساتھ جس نے ریلوے اسٹیشن کی لفٹ میں کیلے کے چھلکے پر پھسلنے کے بعد انتظامیہ پر 15 ہزار ڈالر کا ہرجانہ دائر کر دیا تھا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآنے کے بعد اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ اس شخص نے خود ہی کیلے کا چھلکا پھینکا اور پھر اس پر پھسلنے کا ناٹک کرکے میٹرو اسٹیشن کی انتظامیہ سے لا پرواہی برتنے کے جرم اور اپنے علاج کے لئے رقم کا مطالبہ کر ڈالا ۔یہ صاحب شاید اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے لیکن لفٹ میں نصب خفیہ کیمرے نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرڈالا۔