17 جون 2014
وقت اشاعت: 4:42
مو سیقی کی دھن پر ہوا میں اڑتے اور ڈانس کرتے رو بوٹس
بیجنگ...... یہ روبوٹس ہی ہیں جو کسی ماہر ڈانسر کی طرح مو سیقی کی دھن پر ہوا میں اڑ کر ایک زبر دست ڈانس پر فارمنس پیش کر رہے ہیں۔چین سے تعلق رکھنے والے ماہر انجینئرز کے تیار کر دہ ان روبوٹس میں ایسا جدید سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کی بدولت یہ فضا میں چار سے آٹھ فٹ کی بلندی پر اُڑکر قلابازیاں لگاتے اور جھوم جھوم کر پر فارمنس دیتے ہیں۔ ان چینی ڈانسر رو بوٹس نے امریکہ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے شائقین کو حیران کر دیا ۔