19 جون 2014
وقت اشاعت: 4:53
اسکاٹ لینڈمیںمٹی ،کیچڑ اور مشکل رکا وٹوں کوپار کر نے کا چیلنج
ایڈنبرگ.....بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے۔اسکاٹ لینڈمیں سالانہ کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریسTough Mudderکا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں سینکڑوں مردوں خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا12میل فاصلہ طے کیا ۔اس ریس میں حصہ لینے والے12ہزار سے زائد شرکاء کوجہاںکیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیںکیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ،10ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں ،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوںسمیت دیگر مشکلات عبور کرنا تھیں۔ اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔