24 جون 2014
وقت اشاعت: 8:25
فلم"اٹس اینٹر ٹیمنٹ"کیلئے عاطف اسلم کے گانےکی وڈیو جاری
ممبئی..... این جی ٹی....کھلاڑی اکشے کمار ایکشن کے بعد پھر کامیڈی کے میدان میں۔۔۔اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم "اٹس اینٹر ٹیمنٹ"کیلئے پاکستانی پاپ اسٹار عاطف اسلم کے گانے "تیرا نام دوں"کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔عاطف اسلم کے تحریر کردہ"پوچھے جو کوئی،تیرا نام دوں"کے بولوں پر مبنی اس گانے کوخود عاطف اسلم اور شالمالی کولگڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے اپنی ہیروئن کیساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مدِ مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھوں چکربرتی،پرکاش راج،سونو سوڈ،جانی لیور،کرشنا ابھیشک اور ہیتن تیجوانی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل(اکشے)کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹس اینٹرٹیمنٹ رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کوپین موویز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکامیوزک موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔