26 جون 2014
وقت اشاعت: 11:16
دنیا کا سب سے چھوٹی تہہ ہوجانے والا الیکٹرک اسکوٹر!
ایمسٹرڈیم.....این جی ٹی .....اب اسکوٹر بھی سوٹ کیس میں تہہ کرکے رکھے جاسکیں گے۔ ہوگئے نا حیران ،لیکن زیادہ حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ڈچ انجینئر نے دنیا کا سب سے چھوٹا تہہ ہوجانے والا الیکٹرک اسکوٹر تیارکرلیاہے۔ٹرائیکلیٹ (Trikelet)نامی یہ برقی اسکوٹر فقط12کلوگرام (26پونڈ)وزن کا حامل ہے اور12میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چار فٹ اونچے اور تین فٹ چوڑے اس اسکوٹر کو فقط دس سیکنڈ میں تہہ کرکے بریف کیس،ٹرین سیٹ کے نیچے یا پھر اوپر کے کمپارٹمنٹ میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ایک چارج میں دس میل تک سفر طے کرنے والے اس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت فروخت ایک ہزار350ڈالر مقرر کی گئی ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔