2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:7
روس کی مصروف شاہراہ پردھماکے کے بعد اچانک فوارہ جاری ہوگیا
ماسکو..... این جی ٹی...... روس کی ایک مصروف شاہراہ پرزیر زمین سے اچانک جاری ہونے والے فوارے نے کار سواروں کو حیران و پریشان کردیا۔کار سواروں کو اس وقت سخت حیرانی و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک زوردار دھماکے کے بعد پانی کا فوارہ جاری ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری شاہراہ پانی میں ڈوب گئی۔ شہری انتظامیہ کے مطابق دھماکا زیر زمین بچھی سیوریج پائپ لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا جس کے بعد لائن پھٹنے سے پانی اوپر آگیا۔دھماکے کے وقت خوش قسمتی سے کوئی گاڑی سیوریج لائن کے پاس موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔