2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:27
ورلڈ کپ فٹبال، جرمن ہاتھی نے بھی جیت کی پیش گوئی شروع کردی
برلن....این جی ٹی....برازیل میں فٹ بال کپ کا دوسرا مر حلہ شروع ہو چکا ہے اور اس کھیل کے بخار میں انسان تو انسان اب جانور بھی مبتلا ہو کر پیش گو ئیاں کر رہے ہیں۔ فائنل تک پہنچنے کیلئے ابھی کچھ میچز باقی ہیں تاہم کو ن جیت کر اگلی منزلوں تک جائے گا یہ سوال ہر ذہن میں ہے لیکن اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے انگلینڈ کی مر غی اور آسٹریلیا کے کینگرو اور جرمنی کے بن مانس کے بعد جرمن وائلڈ پارک کاایک ہاتھی بھی اس حوالے سے پیش گوئیاں دینے کیلئے میدان میں اُتر آیا ہے۔ اس ہاتھی کے سامنے میچ کھیلنے والی دو نوں ٹیموں کے جھنڈے والے گول پوسٹ رکھ دئیے جاتے ہیں جو کسی بھی ایک ملک کے جھنڈے والے گول پوسٹ میں کک مار کر بال پہنچاتاہے وہی اس کی نظر میں فاتح ہو گا۔