تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:34

بھالو میاںاپنا منہ جار میں پھنسا بیٹھے

نیویارک....این جی ٹی....بھالو میاں یو ں تو طاقت کے حوالے سے ہمیشہ شہرت کے حامل رہے ہیںتاہم اس وقت تمام طاقت دھری کی دھری رہ جاتی ہے جب ایسے انوکھی مصیبت سے پالا پڑ جائے۔ جی ہاں کھیتوں میں چہل قدمی کرتے بھالو کوایک طرف رکھے جار میں نا جانے ایسا کیا نظر آیا کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنا منہ اس میں داخل کرتے ہی پھنسا بیٹھے۔وہ تو بھلا ہو اس مہربان نوجوان کا جس نے ٹریکٹر کے آگے لگے کنڈے سے جکڑ کر جار کو بھالو کے منہ سے الگ کر دیا۔بھالو کو مشکل سے نجات دلانے والا نوجوان شکریہ کا منتظر ہی رہ گیاجبکہ بھالو میاں اتنے بے مروت نکلے کہ اپنے مہربان کا شکریہ ادا کرنا بھی گوارا نہیں کیا اور فوراً سے جنگل کی طرف دوڑ لگا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.