تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:54

بے زبان ہاتھی نے آزادی کی قد رو قیمت سمجھا دی

ممبئی.....این جی ٹی....بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب 50 برس بعد قید اور ظلم و ستم سے رہائی پانے کے بعد راجو نامی ہاتھی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ہاتھی کی آزادی اس وقت ممکن ہوئی جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کو اطلاع ملی کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں راجو نام کا ایک ہاتھی پچھلے پچاس برس سے زنجیروں اور آنکڑوں میں جکڑا ہوا ہے اور بیماری، کمزوری اور زخموں کی وجہ سے قریب المرگ ہے جس کا مالک بلاناغہ مارتا اور ظلم و ستم کے ذریعے اسے اپنی سونڈ کو راہگیروں کے سامنے پھیلا کر چند سکے مانگنے پر مجبور کرتا ہے۔ مقامی پولیس اور ٹیم کے اراکین کی موجودگی میں جب ہاتھی کو زنجیروں سے آزادی دلائی گئی تو یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے کہ اس دوران ہاتھی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر سے جانور بھی واقف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.