15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:32
تائیوان کے پْل پر موٹر سائیکلوں کا ریلا امڈ آیا
تائی پی......این جی ٹی......آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں ٹریفک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگ روز مرہ کی آمد و رفت کیلئے موٹر سائیکل کا سہارہ لیتے ہیں لیکن یہاں تو یہ فارمولا بھی فیل ہوگیا۔جی ہاں یہ مناظر کسی موٹرسائیکل ریس کے نہیں بلکہ تائیوان کے ایک پْل پر ٹریفک جام کے ہیں جہاںاتفاق سے تمام ہی سواریاں موٹرسائیکل پر سوار ہیں۔ٹریفک جام کی اس صورتحال کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں تو یہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہواور تل دھرنے کی بھی جگہ نہ رہے۔