تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:44

رات کی تاریکی میں نمایاں کر نے والا جدیدبیلٹ

لندن .....این جی ٹی .....سائیکل پر کسی بھی قسم کی لائٹس نصب نہ ہو نے کے باعث رات کی تاریکی میں یہ دیگر بڑی گا ڑیوں کے ڈرائیوروں کو نظر نہیں آتے جس کے باعث بعض اوقات حاد ثات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔اسی مشکل کو حل کر نے کیلئے بر طانیہ میں ایسی بیلٹ متعارف کر وائی گئی ہے جسے سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے افراد پہن کر اندھیرے میں نمایاں ہو جاتے ہیں۔LEDسے مزین اس بیلٹ کورات کی تاریکی میں نکلنے سے قبل اپنی پیٹھ کے ساتھ پہن کر نا صرف سڑک پر اپنی مو جودگی کی اطلاع دی جاسکتی ہے بلکہ اس کو اپنی مرضی سے پیلے ،ہرے ،لال اور نیلے رنگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.