22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:14
امریکی میرین نے خشکی وپانی پر چلنے والی ٹینک نماجنگی گاڑی بنالی
نیو یارک......امریکی ریاست ہوائی میںقائم ٹریننگ ایریا میں میرین فورسزنےاپنی نئی جنگی گاڑی متعارف کروادی ہے۔اوہاک(Uhac)یعنی الٹراہیوی لفٹ ایمفی بیئس کنیکٹر نامی یہ ٹینک نما گاڑی ناصرف خشکی و پانی پر چلنے بلکہ رکاوٹیں عبور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔المونیم سے ڈیزائن کیا گیا اوہاک وہیکل کا آزمائشی ماڈل42فٹ لمبا،26فٹ چوڑا اور17فٹ اونچا ہے جو 25میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے اور کم وبیش10فٹ اونچی رکاوٹیں عبور کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔اس جنگی ٹینک نما گاڑی کا مکمل شدہ ڈیزائن 84فٹ لمبااور34فٹ اونچا ہوگا جو25میل فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ تین ایم ون اے ون ٹینک یاپھر 2سو ٹن کارگو سامان لیجانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔اوہاک کا پروٹو ٹائپ ماڈل جہاں صرف5میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہیں اسکا مکمل ماڈل پانچ گنا زیادہ تیزی سے پانی پر دوڑتا نظر آئیگا۔