تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:5

امریکا میںدنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش پائے تیار

میامی .....امریکا میں انڈے،دودھ ،لیموں کے رس اور بسکٹ سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش پائے تیار کرلی گئی۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایک فیسٹیول کے دوران ماہر بیکرز نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سوئٹ ڈش کی لائم پائے (key lime pie)تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس امریکن سوئٹ ڈش میں5ہزار7سو 60 لیموں کا رس ، 91 کلو گرام بسکٹس،208لیٹر condensedملک اور کئی درجن انڈے شامل کر کے بنا یا گیا ہے۔اس دنیا کے سب سے بڑے کی لائم پائے کو اس کی مقدار کی مناسبت سے فیسٹیول میں مو جود ہزاروں افراد نے با آسانی مزے لے کر کھایا جسے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.