25 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:45
ایساحیرت انگیز اسپرے جو ہر چیز کو واٹر پروف بنائے
نیویارک..... این جی ٹی..... گھریلو الیکٹرانک اشیاء کو استعمال کرتے وقت ان میں پانی پڑ جانے کا ڈر لگا رہتا ہے اور بعض اوقات ذرا سی لاپرواہی کے سبب یہ پانی جانے سے خراب بھی ہوجاتی ہیں لیکن اب یہ کہانی پرانی ہوگئی ہے۔ جی ہاں امریکی کمپنی نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا حیرت انگیز اسپرے جو ہر چیز کو واٹر پروف بناکر خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ انسانی بال سے ہزار گنا چھوٹے مادوں اورہائیڈرو فابک کیمیکل سے تیار کردہ یہ اسپرے نازک اشیاء پر اسکریچز لگنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے جبکہ اس کی قیمت 30امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔