29 جولائی 2014
وقت اشاعت: 4:35
پیاس سے بے حال کوّے نے کیا پانی کا سوال
نیویارک...... این جی ٹی...... کوّا اپنی چالاکی اور عقلمندی کے حوالے سے تو مشہور ہے ہی لیکن اگر یہ بھوک اور پیاس سے بے حال ہو تو سوال کر کے پیٹ بھرنے کا سامان بھی خوب کرتا ہے۔ یقین نہ آئے تو اس سیانے کوّے کوہی دیکھ لیجئے جسے پیاس نے بے حد ستایا تواس نے بھی اپنی عزت نفس کو مارتے ہوئے سڑک کنارے بیٹھے لوگوں کے پاس جاکر فریاد کرنی شروع کردی اور پانی کی بوتل پر اپنی چونچ مارنے لگا۔ رحم دل راہگیروں نے کوّے کی پیاس کا احساس کرتے ہوئے اسے ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پلادیا جس پر کوّے نے بھی انکا شکریہ ادا کیا ۔