4 اگست 2014
وقت اشاعت: 17:36
چین کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی،جشن منایا گیا
شنگھائی.......شنگھائی میں چین کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت پر 4 اعشاریہ دو ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔شنگھائی میں دنیا کی دوسری اور چین کی سب سے بلند عمارت شنگھائی سینٹرل ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے کا جشن منایا گیا، اس ٹاور کی تعمیر اتنی آسان نہیں تھی لیکن چینی مزدوروں نے چھ سال کے عرصے میں اس شاہکار کو تعمیر کر ہی لیا۔ 121 منزلہ یہ عمارت 2 ہزار 73 فٹ اونچی ہے اور اس میں 3 سو 20 کمرے ہیں ۔