9 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:18
فلم "بگین اگین"کا ٹریلر ریلیز
نیویارک....این جی ٹی.....ہالی وڈ کی نئی رومنٹک کامیڈی میوزیکل فلم"بگین اگین"کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارجان کارنئے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نغمہ نگار کے گِرد گھوم رہی ہے جوکام کی تلاش میں مصروف ہوتاہے تاہم ایک روز اسکی ملاقات لاجواب آوازکی مالک سنگر سے ہوتی ہے جو اپنے کیریئر کی شروعات کیلئے جدو جہدمیں مصروف ہوتی ہے۔دونوں موسیقارمل کر ایک میوزیکل بینڈ ترتیب دیتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے۔کامیڈی اور رومانس سے بھرپوراس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارایڈم لیوین اور کیئرہ نائیٹلی نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارک روفالو،ہیلی اسٹین فیلڈ،کیتھرین کینر اور جیمز کونر شامل ہیںجبکہ 4 جولائی کو "بی گین اگین "سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔