27 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:37
امریکا میں نیلے رنگ کا نایاب جھینگا پکڑاگیا
نیو یارک...... امریکا میں نایاب نیلے رنگ کا جھینگا پکڑاگیا ہے۔امریکی ریاست مینکے اسکار بورو ساحل سے پکڑے گئے جھینگے کا نام اسکائیلر ہے،جسے ایک مقامی ایکوریم کو بھیج دیاگیا ہے ۔ایکوریم اسٹاف کے مطابق ٹینک میں پہلے سے 3 نیلے اور ایک نارنجی جھینگا موجود ہے ،نیلے رنگ کاجھینگاانتہائی نایاب ہے اور 20 لاکھ میں سے ایک ہی جھینگا اس رنگ کا ہوتا ہے۔