تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:35

تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے13ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز

بنکاک......تھائی لینڈ کے صوبے سموت پراکن میں ہاتھیوں کے13ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ گولڈر ٹرائینگل میں شروع ہونے والے کنگزایلی فنٹ پولو ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں سے تین ٹن (3ہزار کلوگرام)وزن کے حامل تقریباً51ہاتھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں شامل ہاتھیوں کیلئے خصوصی ضابطے پر عمل کیا جاتاہے جس کے تحت ہاتھیوں کے قد او روزن کا خاص خیال رکھا جاتاہے جسکے تحت زائد وزن کے حامل ہاتھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔رواں برس ہاتھیوں کے اس پولو ٹورنامنٹ میں امریکا، برطانیہ، جرمنی اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جسکا فائنل31اگست کو کھیلا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.