30 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:45
کنکریٹ سے بنادنیا کا مضبوط ترین لچکدار ٹینٹ
لندن.....این جی ٹی.....برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انجینئرز نے کنکریٹ کی مدد سے ایک ایسا منفرد خیمہ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف لچکدار ہے بلکہ نہایت مضبوط بھی ہے۔اپنی نوعیت کے اس انوکھے ٹینٹ کو میخوں اور رسیوں کی مدد سے زمین میں نصب نہیں کیاجاتابلکہ ایئر پمپ کے ذریعے اس میں ہوا بھری جاتی ہے اور مکمل ہوا سے بھر جانے کے بعد یہ خود بخود سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے ۔اب چاہے آگ لگے یاطوفانی ہوائیںچلیں، شدید بارشیں ہوں یا چلچلاتی دھوپ مکمل طورپر محفو ظ رہتے ہوئے خیمہ جوں کا توں کھڑا رہے گا ۔کیوں ہو گئے نا حیران ۔۔!!