تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:30

ماسکو میں سالانہ موٹر شو کا آغاز

ماسکو.....این جی ٹی.....روس کے دارالحکومت ماسکو میں سالانہ موٹر شوماسکو انٹرنیشنل آٹو موبائل سیلون2014ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ہرسال کی طرح اس سال بھی ماسکوکے کارکس ایگزی بشن سینٹر میں شروع ہونے والے آٹو موبائل سیلون میں دنیا بھر سے سینکڑوںگاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔رواں سال اس موٹرشو میں50گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 1لاکھ20ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میںکم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو کل27اگست سے باقاعدہ طور پر شروع ہوا ہے جو 7ستمبر تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.