12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:1
امریکا:کوہ پیمائی کی شوقین نا بینا بلی
نیویارک..........امریکا میں ایک ایسی انوکھی بلی مو جود ہے جو نا بینا ہو نے کی وجہ سے دیکھ تو نہیں سکتی لیکن اس محرومی کے باوجود اس کا شوق پہاڑوں کی چڑھائی کر نا ہے۔یہ مہم جو بلی پیدائشی طور پر نابینا ہے لیکن اپنے انسان دوست گائیڈ اورقدرتی سونگھنے کی حس کے بل بوتے پر جنگلات، پتھروں اور ڈھلوانوں سے راستہ تلاش کرتی اور کوہ پیمائی کرتی نظر آتی ہے لیکن اپنے آس پاس مو جود ان حسین مناظر کو دیکھ نہیں سکتی۔ اس بلی کو محرومی کے باوجود اس منفرد شوق کی تکمیل کر تا دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے آئے سیاح اور مقامی افراد اس سے ملاقات کرتے اور اس کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔