27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:15
الجزائر میں بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ کا چوتھا فائنل
الجزائر......الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں ورلڈ بریک ڈانسنگ چمپئن شپ کے چوتھے فائنل کا انعقاد کیا گیا۔بریک ڈانسنگ کے اس عالمی مقابلے میں اپنے ڈانس مووز دکھانے کیلئے افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک سے جیتنے والے16ماہر بریک ڈانسرز یہاں پہنچے ۔مختلف ہپ ہاپ اور ہیوی بیٹس کے دوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ان عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز کو دیکھنے ہزار وں افراد نے الجزائر کے نیشنل تھیٹر کا رُخ کیا۔میزبان الجیریا سمیت بحرین،مصر،اُردن،کویت،سعودی عرب،لبنان ،مراکش،اومان،قطر،سنیگال،جنوبی افریقہ اور تیونس اور دیگر ممالک سے مقامی سطح پر مقابلے جیت کر افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے فائنل تک پہنچنے والے ان ڈانسرز کے درمیان کئی تھیمز اور اسٹائلز پر آپس میں ٹکراؤ ہوا۔مختلف مراحل سے گرزنے کے بعد یہ چمپئن شپ فائنل اسٹیج تک پہنچی جہاں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بینی نامی بریک ڈانسرنے بازی مارتے ہوئے فاتح کی بیلٹ اپنے نام کرلی جو نومبر میں پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں لاطینی امریکا کی نمائندگی کریگا۔واضح رہے کہ بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں شمالی امریکا،لاطینی امریکا،شمالی یورپ،مغربی یورپ،مڈل ایسٹ افریقہ اور ایشیا پیسیفک کے90ممالک سے1ہزار 500ڈانسرز شرکت کررہے ہیں تاکہ پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں جگہ بناسکیں۔