تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 23:5

60 برسوںسے Bagpipe بجا نے والا 91سالہ معمربر طانوی

لندن......عام طور پر لوگ کئی سالوں سے ایک ہی کام کر کے اس قدر اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ اس سے کنارہ کشی ہی اختیار کر لیتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک معمر شخص ساٹھ سالوں سے Bagpipe بجا رہا ہے اور اب بھی اس کا دل بھرا نہیں۔91سالہ اس شخص کی سانسوں میں عمر کے اس حصے میں بھی اتنا دم ہے کہ وہ بلا نا غہ اپنامخصوص لباس پہنے اور ہاتھوں میںBagpipeتھامے اسے بجاتا نظر آتا ہے۔تیس سال کی عمر سے اس فن سے منسلک ہو نے والے اس شخص کواپنا یہ کام اس قدر پسند ہے کہ وہ اس کے سُر بکھیرتے ہو ئے اپنے آپ کو ایک نو جوان کی طرح محسوس کر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.