تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 8:25

نیدر لینڈ، ننھے ٹائیگرزسیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گئے

ایمسٹرڈیم.......ننھے بچوں کی معصوم حرکتیں ہر کسی کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اب چاہے وہ انسانوں کے بچے ہوں یا جانوروں کے بات ایک ہی ہے۔نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں موجود ان ننھے جڑواں ٹائیگرز کو ہی دیکھ لیجئے جو ایک دوسرے کے ساتھ کھیل ہی کھیل میں لڑائی جھگڑاکر رہے ہیں۔تین ماہ قبل چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے ان ننھے ٹائیگرز نے اپنی ماں کو بھی نہ چھوڑا اور اس چھیڑ خانی اور جھپٹنے پلٹنے میں اسے بھی شامل کرلیا۔سوکھے پتوں پر بیٹھ کر کھیلنے والے ان ننھے جڑواں ٹائیگرز نے ان دنوں چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.